ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حوثیوں کی ٹریننگ کے لیے ایران نے دوافریقی جزیرے حاصل کرلئے

حوثیوں کی ٹریننگ کے لیے ایران نے دوافریقی جزیرے حاصل کرلئے

Fri, 15 Jul 2016 15:20:05  SO Admin   S.O. News Service

صنعاء،15؍جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)یمنی فوج کے ایک سینیر عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے یمن کے قریب واقع ایک افریقی ملک کے دو جزیرے کرائے پرلیے ہیں جہاں حوثی باغیوں کو عسکری تربیت دی جارہی ہے۔ یمنی فوج کی بریگیڈ 4کے سربراہ میجر جنرل احمد سیف الیافعی نے ایک بیان میں بتایا کہ فوج نے حالیہ چند ایام میں باب المندب سے ایران کی طرف سے بھیجے گئے بھاری اور درمیانے درجے کے ہھتیاروں سے لدی کئی گاڑیاں پکڑی ہیں جن پر لاکھوں کی تعداد میں آتشیں مواد بھی لادا گیا تھا اور یہ تمام ہتھیار یمن میں مختلف مقامات پر باغیوں کو ارسال کیے جا رہے تھے۔اخبار الشرق الاوسط کے مطابق الیافعی کا کہنا ہے کہ تحقیقات کیدوران معلوم ہوا ہے کہ ایران نے ایک افریقی ملک کے دو جزیرے کرائے پر لے رکھے ہیں جہاں حوثیوں باغیوں کو اسلحہ پہنچانے کے ساتھ ساتھ انہیں عسکری تربیت بھی دی جاتی ہے۔


Share: